ہندوستان کے الیکشن کمیشن (ای سی آئی) نے ان تمام پانچوں ریاستوں پنجاب،
اتراکھنڈ، اترپردیش، منی پور اور گوا ،جہاں انتخابات ہو رہے ہیں، وہاں کے
چیف الیکٹورل افسران کو ہدایات جاری کرکے 11 مارچ کو ووٹوں کی ہونے والی
گنتی کے لئے پختہ انتظامات کرنے کو کہا ہے۔یہ ہدایت، کمیشن کی طرف سے گذشتہ ہدایات مورخہ 05.05.2015 کو جاری کردہ
لیٹر نمبر 51/8وی وی پی اے ٹی / 2015-ای ایم ایس اور مورخہ 30.4.2014 کو
جاری لیٹر نمبر 470 / آئی این ایس
ٹی / 2014-ای پی ایس کے علاوہ ہے. ان
خطوط کے ذریعے ای وی ایم کے اسٹوریج، ان کی حفاظت، ووٹوں کی گنتی کے لیے
ملازمین کی تقرری / ووٹوں کی گنتی کے لیے ایجنٹوں اور ووٹوں کی گنتی سے
متعلق طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی وضاحت جاری کی گئی تھی۔ان پانچوں ریاستوں میں ہونے والی ووٹوں کی گنتی کی تیاری کی معلومات حاصل
کرنے کے لئے کمیشن نے ان ریاستوں کے چیف الیکٹورل افسران اور ریٹرننگ
افسران کے ساتھ کئی دور کی ویڈیو کانفرنسنگ بھی کی ہے۔